نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) نگدر سے آٹھمقام آنے والی لینڈ کروزر بائی پاس گھوڑے نکہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سول ججز اور تحصیل قاضی کی آسامیوں پر ایڈہاک تقرری کیلئے درخواستیں طلب
ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال آٹھمقام منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کی میتیں تدفین کیلئے ان کے آبائی گاؤں نگدر روانہ کردی گئی ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حسنین ولد ظہور، عمر 12سال، تیفور ولد مشکور، عمر 10سال، علین دختر مشکور، عمر 16سال، اور زرید ولد ظہور، عمر 2 سال شامل ہیں۔
زخمیوں میں راشدہ بی بی زوجہ ظہور، مشکور ولد ظفر اللہ، عمر 50 سال، عبداللہ ولد مشکور، عمر 9 سال، اور ایمن دختر ظہور، عمر 12 سال شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بارش سے موسم خوشگوار، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کی جانب سے ریسکیو کارروائی مکمل کرتے ہوئے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی گئی۔
حادثہ میں تین بچے اور ڈرائیور شدیدزخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل،ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
پولیس اور ریسکیو ٹیم کے مطابق گاڑی کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں




