مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ عدل و انصاف آزاد جموں و کشمیر نے سول جج و مجسٹریٹ درجہ اول اور تحصیل قاضی کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک تقرریوں کیلئےدرخواستیں طلب کر لی ہیں۔
مجموعی طور پر 109 آسامیوں پر آزاد جموں و کشمیر کے باشندگان مرد و خواتین اوپن میرٹ کے تحت درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
سول جج و مجسٹریٹ درجہ اول کی 3 اور تحصیل قاضی کی 106 آسامیوں پر اوپن میرٹ کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2026 مقرر کردی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کرکٹ لیگ کی تیاریاں، قومی کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق سول جج و مجسٹریٹ درجہ اول (بی پی ایس 17) کی 3 آسامیاں جبکہ تحصیل قاضی (بی پی ایس 17) کی 106 آسامیاں خالی ہیں۔
سول جج کی آسامیوں کیلئے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کے ساتھ پانچ سالہ قانونی پریکٹس لازمی قرار دی گئی ہے۔
اشتہار کے مطابق درخواست گزاروں کو اپنی درخواست میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، تجربہ، مکمل پتہ اور رابطہ نمبر واضح طور پر درج کرنا ہوگا۔
امیدواروں کیلئے درست موبائل یا واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔
درخواست کے ساتھ حالیہ تصویر منسلک کرنا ہوگی، جبکہ سی جی پی اے کی صورت میں نمبروں میں تبدیلی کا متعلقہ سرٹیفکیٹ بھی شامل کرنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم: ملک بھر کے 5 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم ، درخواست دینے کا طریقہ جاری
عمر کی حد میں رعایت کے لیے متعلقہ قواعد، یعنی ریلیکسیشن آف ایج لمٹ رولز 1997، کے تحت ہی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔
امیدوار اپنی درخواستیں بذریعہ ڈاک رجسٹرار عدالتِ عالیہ آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کے نام ارسال کر سکتے ہیں یا براہِ راست عدالتِ عالیہ کے ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق امتحان یا انٹرویو میں شرکت کیلئے امیدواروں کو ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا،
جبکہ کامیاب امیدواروں کی تقرری مکمل طبی معائنے، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کی تصدیق سے مشروط ہوگی۔




