ہٹیاں بالا، سابق فعال رکن سلیمان خالد کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل )جہلم ویلی کی تحصیل ہٹیاں بالا سے تعلق رکھنے والے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAAC)کے سابق فعال رکن سلیمان خالد عرف ٹیپو نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہٹیاں بالا، ضلع جہلم ویلی بھگسرسارن کے رہائشی سلیمان خالد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرآٓئندہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں اوراپنی وابستگی تنظیم سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرگرم رکن محمد صادق لون کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

سلیمان خالد عرف ٹیپو نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ رہا ہوں ، تاہم آئندہ میرا جوائنٹ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں کسی غیر ریاستی اور قوم پرست تنظیموں سے وابستگی ہو گی۔

میں ریاست اور ریاستی اداروں سے غیر مشروط معافی کا طلب گار ہوں ، سلطان خالد نے نوجوانوں، اہل علاقہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کالعدم قرار دی گئی ، ملک دشمن اور انتشاری تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کریں جو ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ۔

میں یہ حلفیہ بیا ن کرتا ہوں کہ میں ریاست پاکستان ، آزاد کشمیر سمیت افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں
کے خلاف کسی قسم کی مہم یا احتجاج میں ملوث پایا گیا یا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور دیگر قوم پرست تنظیموں کے ساتھ میرا کوئی تعلق پایا گیا تو میں قصور وار ہوں گا اور ریاستی اداروں کو یہ حق حاصل ہو گاکہ وہ میرے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیے سے معافی تک کا سفر،عوامی لا تعلقی کے بعد فیس سیونگ کیلئے منت ترلے

نوجوان کا آخر میں یہ کہنا تھا کہ میں ریاست پاکستان اور آزاد کشمیر کا ہمیشہ وفادار ہوں گا ، پاکستان زندہ باد ، آزاد کشمیر ، افواج پاکستان زندہ باد۔