نیلم (راجہ ساجد) وادی نیلم میں آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئےتیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھمقام چودھری محمد بشارت کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پُروقار تقریب
اجلاس میں تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا نیلم میں آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھمقام چودھری محمد بشارت کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری عمارتوں پر قومی و ریاستی پرچم لہرانے، دفاتر کو سجانے اور یومِ تاسیس کی تقریبات کے لیے انتظامات بروقت مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی قیادت میں78ویں یومِ تاسیس کی شاندار پرچم کشائی
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یومِ تاسیس کو قومی وقار، ریاستی تشخص اور ملی جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔




