مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن محمد صادق لون نے عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
محمد صادق لون کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ عوامی ایکشن کمیٹی کا سرگرم رکن تھا، جب ریاست نے عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قراردیا تو میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم گیلانی کی ہدایت
محمد صادق لون کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جو جائز بنیادی حقوق کے مطالبات تھے وہ حکومت نے مان لئے اور آٹے ، بجلی پر سبسڈی دیدی جو ہمیں اب مل رہی ہے ۔
انہوںنے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے آئے روز احتجاج اور دھرنوں سے قوم تنگ آچکی ہے ۔ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے ۔
محمد صادق لون نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے تشدد پسندانہ کردار سے قوم اپنے بچوں اور دوست احباب کو دور رکھیں اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرپرسن جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا
محمد صادق لون کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندانہ سوچ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے جس پر قوم کو تحفظات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب سے یہ کالعد م ہوئی ہے اس کے بعد کسی کالعدم ایکشن کمیٹی یا تنظیم سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا ، ہم اپنی پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں جو ہماری سرحدوں پر محافظ ہے اور ہمارا فخر ہے ۔




