موسم خرابی کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ باغ ملتوی

اسلام آباد/باغ :وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کا آج جمعۃ المبارک کو باغ آزادکشمیر اور دورہ ملتوی کردیا گیاہے، وزیراعظم عید کے بعد دورہ کرینگے اور دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے آج جمعۃ المبارک کو باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے انکا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد منہاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث دانش سکول باغ کے سنگ بنیاد کی تقریب موخر ہوگئی ہے۔

عید کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے دست مبارک سے دانش سکول سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات ہی خطے کے مفاد میں بہترہونگے ،وزیراعظم شہبازشریف

قبل ازیں جمعرات کے روز چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے دانش سکول باغ کے سنگ بنیاد کے مقام کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

دانش سکول کا سنگ بنیاد تحصیل ہاڑی گہل حلقہ وسطی باغ میں رکھاجاناتھا، وزیراعظم آزاکشمیر چوہدری انوارالحق ،وفاقی وزراء نے بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ملتوی ہونے کی ایک وجہ انتظامات ناکافی ہونا بھی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 22جنوری 2025 کو آزادکشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

Scroll to Top