پشاور:خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ان احکامات کے تحت مختلف اعلیٰ پولیس افسران کو نئے عہدوں پر تعینات کرنے کے ساتھ بعض افسران کو سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، اصلاحات کیلئے تجاویز پیش
جاری احکامات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو کو بھی سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ ریجن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح شاکر حسین داوڑ کو آرپی اوکوہاٹ اورزاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ تعینات کردیا گیا ہے، ڈی پی او کرک عمران خان کو بھی سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
احکامات کے مطابق محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے، محمد جمیل اختر کو ڈی پی او اپر سوات اورنیاز محمد کو ڈی پی او کرک کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاورریجن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد خالد کو ڈی پی او چترال لوئر اورتیمور خان کو ڈی پی او ہری پور مقررکردیا گیا ہے، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ کو سی پی او پشاوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:خیبر پختونخوا میں گورنر راج ، شہریوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم
مزید برآں ریشم جہانگیر کواے آئی جی لاجسٹکس سینٹرل پولیس آفس پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ ان تبادلوں اور تعیناتیوں کے بعد صوبے کے مختلف پولیس شعبوں اور ریجنز میں افسران کی ذمہ داریاں تبدیل ہوگئی ہیں۔




