آزادکشمیر:خیبر پختونخوا میں گورنر راج ، شہریوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

مظفرآباد، حویلی، باغ(کشمیرڈیجیٹل)ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور خیبر پختونخوا میں جاری لانگ مارچ کے تناظر میں آزادکشمیر کے شہری گورنر راج کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خوشی میں شہریوں نے ریلی نکالی، ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی ، نوٹیفکیشن جاری

ریلی کے شرکاء نے خیبر پختونخوا میں بدامنی کے خاتمے، گورنر راج کے نفاذ کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ’’احتجاج نامنظور، دھرنے نامنظور‘‘ کے نعرے بھی بلند کئے گئے۔

ریلی کے دوران مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ملک میں استحکام کے قیام پر زور دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے وفاقی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے ،وفاقی حکومت کے فیصلے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ہائوس میں بے ضابطگیاں، سب انجینئر کی تنخواہ بند ، جواب طلبی

، خیبرپختونخوا کے عوام طویل عرصے سے دہشت گردی اور بدامنی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ انہیں سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ امن، تحفظ اور ترقی چاہیے۔

وفاقی حکومت کا بہت اچھا فیصلہ آیا ہے اور انکے ساتھ ایسے ہی ہونا چاہیے تھا یہ لوگ دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں نہیں کرنے دے رہے تھے

اور انکی پشت پناہی بھی کر رہے تھےیہ بہت اچھا فیصلہ ہے اس فیصلے کے بعد اب خیبر پختونخوا کے حالت بہتر ہو جائیں گے۔