دوسرا ٹی 20،سری لنکا کو 82رنز سے شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی

راولپنڈی:دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوعمر وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

معاذ صداقت نے51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور7 چھکے شامل تھے۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

 ان کے علاوہ  فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

216 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29 ،کمیندو مینڈس نے 23 اور سنتھ جے سوریا نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاذ اور فرحان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، وکٹ کیپر خواجہ نافع، شاداب خان، محمد عمران، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

مہمان ٹیم سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس، لہیرو اودارا، سینیتھ جے وردھنے، کامندو مینڈس، سہان آراچگے، داسن شناکا، چمیندو وکرما سنگھے، مہیش تھیکشنا، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اور نووان تھشارا شامل ہیں۔