وادی نیلم:ٹراؤٹ مچھلی کے شکارکیلئے روزانہ کی بنیاد پر لائسنس کا اجرا شروع

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز نے وادی نیلم میں ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

مقامی آبادی میں ماہی پروری و ماہی گیری سے متعلق آگاہی اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے شاردا میں ٹراؤٹ مچھلی کے شکار کے روزانہ لائسنس جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:بارش،پہاڑوں پر ہلکی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ کے مطابق اسٹک اینڈ راڈ کے ذریعے ٹراؤٹ مچھلی کے شکار کیلئے یومیہ لائسنس فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

لائسنس کے تحت شاردا خری گام سے شاردا کلاں تک کے علاقے میں مچھلی کے شکار کی اجازت ہوگی، جبکہ لائسنسوں کا اجرا 14 اکتوبر 2026ء تک جاری رہے گا۔

محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے مطابق لائسنسوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی ویلیج کنزرویشن کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر کا میرپور روڈ پر چھاپہ،ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی، وارننگ جاری

تاکہ مقامی آبادی کی شمولیت سے آبی حیات کا تحفظ یقینی بنانے، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور ذمہ دارانہ ماہی گیری کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

محکمہ نے مچھلی شکار کے شوقین افراد پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے دوران لائسنس حاصل کرکے قانونی طریقے سے ٹراؤٹ مچھلی کے شکار سے لطف اندوز ہوں اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وضع کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔