ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، عباس آفریدی کپتان مقرر

 ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 ایونٹ میں پاکستان سمیت 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئےمیدان میں اتریں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسزٹائٹل جیت لیا

تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

 ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے اور ٹائٹل جیتنے کیلئے مقابلہ کرے گی۔

اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

رضا کچلو ٹیم کے منیجرکی ذمہ داریوں کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 30 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اہم ہوگی، جبکہ ٹیم ایونٹ میں کامیابی کیلئے میدان میں اترے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

 عباس آفریدی کی قیادت میں قومی کھلاڑی مختصر فارمیٹ کے اس ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عباس آفریدی کے چھکوں کی برسات ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا

ہانگ کانگ سکسز ایک مختصر دورانیے کا کرکٹ فارمیٹ ہے، جس میں تیز رفتار کھیل اور جارحانہ بیٹنگ کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔