وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی بھمبر پہنچ گئے، عوامی خدمت کا عزم

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے سپیکر آزادجموں و کشمیر اسمبلی طارق فاروق کی سیاسی بصیرت، وژن اور عوامی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر آزادجموں و کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے وزیر صحت مصطفیٰ بشیر عباسی کو بھمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔

چودھری طاروق فاروق کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی مسائل حلکیلئے محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:100روزہ اصلاحاتی پروگرام ،محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی سرگرمیاں تیز

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہوائی اعلانات کے باعث عوام کو نقصان اٹھانا پڑا، بالخصوص صحت کے شعبہ میں عوام کو ریلیف کی بجائے مشکلات کا سامنا رہا۔

 گزشتہ دور میں نجی ہسپتالوں اور نجی تعلیمی اداروں میں مسلسل اضافہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ سرکاری شعبہ میں عوام کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔

چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اجتماعی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بلاتفریق عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔ 

نہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی شعبہ جات میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے کو پنشن کا حقدار قرار نہیں دیا جاسکتا، وفاقی آئینی عدالت

وزیر صحت مصطفیٰ بشیر عباسی نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی، ان کی تجاویز اور مسائل سنے ۔

 یقین دلایا کہ حکومت عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداران، کارکنان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔