اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا اقدام، آزادکشمیر کے تمام مرکزی ، ضلعی عہدیدار فارغ، کمیٹی تشکیل دیدی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پی پی ازاد کشمیر کی مرکزی، ضلعی ذیلی تنظیموں کو تحلیل کر دیا، نئی تنظیم سازیکیلئےپارٹی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فتح4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تشکیل کردہ پارٹی کمیٹی میں آزاد کشمیر کے ایک بھی رہنما کو شامل نہیں کیا ، سب کو آوٹ کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پاکستان سیدنیئر بخاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی میں ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اعجاز دھمرہ شامل ہیں۔
کمیٹی آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کرکے بمطابق پارٹی آئین عہدیداروں کیلئے رائے حاصل کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چکوٹھی : تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار، مقدمہ درج
پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کی رائے کے مطابقکس عہدیدار کو پارٹی کامرکزی صدر ،سیکرٹری جنرل بنایا جائے اور کن کو ضلعی تنظیموں میں قیادت دی جائے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو کو ارسال کرے گی جن کی منظوری سے نئی تنظیموں کا قیام عمل میں آئے گا۔




