ٹرمپ

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ان کا مؤقف واضح ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اماراتی طیارے کے واقعے کا ذمہ دار ایران ہے۔

امریکی بمبار طیارے واپس کیوں بلائے؟

صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ایئربیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کو سخت نشانہ بنانے کی دھمکی،10ہزار اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص خطرہ موجود تھا، جس کے باعث امریکا کو اپنے بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کا مؤقف

ٹرمپ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اپنے سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تعلق اب ایران کے خلاف جنگ سے نہیں رہا۔

’قیمتیں بڑھنے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں‘

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیموکریٹس جیت گئےتو مہنگائی بڑھے گی،امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ٹرمپ کی نئی وارننگ

ان کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ریفائنریز ہیں، جہاں روسی ریفائنریوں کو یوکرین کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی ریاستوں میں ریفائنریز بند ہونے کا دعویٰ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی بعض ریفائنریز بند کی جا رہی ہیں، جن میں کیلیفورنیا جیسی ڈیموکریٹک ریاستیں شامل ہیں۔