خیبرپختونخوا کی صورتحال ،وزیراعظم شہباز شریف کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت متوقع ہے۔

مختلف آئینی آپشنز زیرغور

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

گورنر راج پر مشاورت

ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم، صدر اور ان کے رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا لانگ مارچ خیبرپختونخوا میں ہی ’’گول گول گھومتا‘‘ نظرآئیگا،اختیار ولی

صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات پر بھی مشاورت ہوگی۔

لانگ مارچ کے اثرات کا جائزہ

ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی آئندہ حکمت عملی پر اہم مشاورت کی جائے گی۔