میرپور:نیلم ویلی کے طالبعلم کی مبینہ خودکشی، تحقیقات شروع

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل): نیلم کے رہائشی نوجوان اور جامعہ کے طالبعلم سعد الرحمن نے میرپور کے علاقے نانگی میں واقع کراؤن پلازہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق سعد الرحمن اپنے بھائی کے ہمراہ کراؤن پلازہ نانگی میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کیا گیا، تاہم ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، کانسٹیبل زخمی،سرچ آپریشن شروع

پولیس نے ضروری پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، جسے بعد ازاں آبائی علاقے نیلم روانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک فیس بک پوسٹ بھی گردش کر رہی ہے، جو مبینہ طور پر سعد الرحمن نے واقعے سے چند منٹ قبل کی تھی۔ تاہم اس پوسٹ کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات یا اس کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرحوم والد کے دو شناختی کارڈ ہونے پر بچوں کے شناختی کارڈ کا حصول،نادرا کا حل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دیگر متعلقہ پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔