ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد فائنل تک پہنچی ہیں اور اب گولڈ میڈل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماضی میں مجھے بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا،یونس خان
قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستانی ٹیم نے میچ میں عمدہ کھیل کا دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یوں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا فیصلہ کن مرحلہ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے اور ایشین گیمز کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے آمنے سامنے آنے سے مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تین ملکی ویمنز انڈر 19 سیریز کا آج سے آغاز، کپتانوں کے بڑے دعوے
شائقین کرکٹ کو اُمید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ میچ کے نتیجے میں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے گولڈ میڈل کا فیصلہ بھی ہوگا۔




