ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی کلو 20روپے68پیسے مہنگی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سبسڈی سکیم، آئی ایم ایف نے سوال اٹھا دیا،مستحق افراد تک محدود کرنے پر زور

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا،گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی۔ قیمتوں کا تعین اکتوبر کیلئے کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے 68 پیسے مہنگی کی گئی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی صارفین کیلئے قیمت میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ، نوٹیفکیشن جاری