وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) فائر بریگیڈ کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ۔ بڑی اور نامناسب گاڑیاں تنگ سڑکوں پر نہیں چل سکتیں، جس کے باعث آگ بجھانے میں شدید تاخیر ہو رہی ہے۔ دو دن پہلے انٹلیاں میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی لیکن فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچ سکی نتیجتاً پورا گھر جل کر راکھ ہو گیا۔
مقامی افراد شدید غصے میں ہیں اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔فائر بریگیڈ کا موجودہ اسٹیشن اپر لیپہ ویلی کیسر کوٹ میں ہے، جو وادی کے دیگر علاقوں سے کافی دور ہے۔ اگر نیچے کے کسی علاقے میں آگ لگ جائے تو فائر بریگیڈ کی بڑی اور فور بائی ٹو گاڑیاں وہاں وقت پر نہیں پہنچ پاتیں کیونکہ تنگ سڑکوں پر ان کا چلنا ممکن نہیں۔
لمبا سفر طے کرتے کرتے آگ سب کچھ جلا چکی ہوتی ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ وادی لیپہ میں چھوٹی اور فور بائی فور فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔
حالیہ واقعات کے بعد عوامی غصہ بڑھ رہا ہے، اور اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو مزید گھروں کے جلنے اور عوامی احتجاج میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کادورہ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل