ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل )جہلم ویلی کی تحصیل ہٹیاں بالا سے تعلق رکھنے والے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAAC)کے سابق فعال رکن سلیمان خالد عرف ٹیپو نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ویڈیو بیان میں سلیمان خالد عرف ٹیپو ولد راجہ خالد محمود، رہائشی بھگسار سرن، تحصیل ہٹیاں بالا، ضلع جہلم ویلی نے کہا ہے کہ میر ا ٓئندہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیںاور اپنی وابستگی تنظیم سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب
سلیمان خالد کی جانب سے تنظیم سے علیحدگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی سطح پر اس پیش رفت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔




