نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیرکرنل(ریٹائرڈ) وقار احمد نور دورہ نیلم کے دوران کٹن میں عوامی مسائل سنے۔سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید ناظم جنگلات نیلم سید مظہر نقوی و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیرجنگلات نے مقامی وفود کے نمائندوں سے محکمہ جنگلات سے متعلق شکایات سن کر ان کے فوری حل کیلئے آفیسران کو ہدایت جاری کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات کا کوٹلی کا دورہ،کام فائلوں میں نہیں زمین پرنظرآنا چاہئے،وقار احمد نور
وزیر جنگلات نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بالن پر مقامی آبادی کا حق ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جاے گی عوام اس حوالے سے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں ۔
وزیرجنگلات نے کہا کہ یہ جنگلات اپ کے ہیں اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اپ کا فرض ہے ان نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ میں محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں ۔
وزیرجنگلات نے کہا کہ نقصان جنگل کے خلاف شکایت کیلئےمیرےنمبر آپ کیلئےکھلے ہیں آپ ثبوت کے ساتھ شکایت کریں اس پر فوری کارروائی ہو گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ: وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور کا فارسٹ ڈپو کا دورہ
وزیرجنگلات نے شجرکاری کے حوالے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو ہدایت دی کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خالی رقبہ جات پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں جاے اس میں مقامی کمیونٹی کو شامل کریں۔




