پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49پیسے کمی کا اعلان کردیا ۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے49پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 387روپے 54پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیلفورنیا گورنرکا بڑا اقدام، مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر تعطیلات کا بل منظور

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپ 73پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 402روپے 24پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر موسمی اثرات سے متاثر، ہر طالبعلم کو فرسٹ ریسپانڈر بننا ہوگا ،ڈی جی ایس ڈی ایم اے سعید الرحمن قریشی

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اطلاق روزانہ کی بنیاد پر آج رات بارہ بجے سے کل30ستمبر رات بارہ بجے تک ہوگا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل رہی۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔