کیلیفورنیا(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی قانون کے تحت باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بل اے بی 2017 پر گورنر گیون نیوزوم کے دستخط کے بعد یہ قانون ریاستی قانون کا حصہ بن گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت مسلمان ملازمین اپنی موجودہ بامعاوضہ رخصت استعمال کرکے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے مذہبی اجتماعات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں شرکت کرسکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ میں الیکشن کے حوالے سے بڑی بیٹھک،24امیدواروں کی اعلیٰ حکام سے ملاقات
امریکی میڈیا کے مطابق قانون کا مقصد کیلیفورنیا میں مسلمانوں کے اہم مذہبی تہواروں کو ریاستی سطح پر باضابطہ شناخت دینا اور عید کے موقع پر مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے مناسب سہولت فراہم کرنا ہے۔
بل AB 2017 ریاستی اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے مسلم کمیونٹی اور مختلف مسلم تنظیموں کے اشتراک سے رواں سال مارچ میں پیش کیا تھا۔ بل کی منظوری کے بعد عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو کیلیفورنیا کے ریاستی قانون میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی میٹ ہینی نے قانون کی منظوری کو کیلیفورنیا میں آباد مسلم کمیونٹی کی مذہبی روایات کے اعتراف کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں، اس لیے ان کی مذہبی روایات کو تسلیم اور ان کا احترام کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کو ریاستی قانون میں تسلیم کرنے سے کیلیفورنیا کے مسلمان اپنے اہل خانہ کے ساتھ مذہبی تہوار منا سکیں گے اور انہیں عید کے موقع پر مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے ملازمت یا دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے غیر ضروری مشکلات کا سامنا کم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مزید یہ بھی پڑھیں:بحیرہ عرب بھی جلد دشمن سے پاک ہو جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام
قانون کے تحت اسکولوں اور سرکاری اداروں کو بھی عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ منانے والے افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت فراہم کرنے کی گنجائش دی گئی ہے۔
کیلیفورنیا کمیشن کے چیئرمین جیسن پگیو نے بل کی منظوری کو ریاستی اداروں کی جانب سے مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں کے احترام کے عزم کا اظہار قرار دیا۔ ان کے مطابق عیدین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے ان تہواروں کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے مطابق ذوالحجہ میں منائی جاتی ہے۔ دونوں تہوار دنیا بھر کے مسلمانوں کے اہم مذہبی تہواروں میں شمار ہوتے ہیں۔




