پونچھ میں الیکشن کے حوالے سے بڑی بیٹھک،24امیدواروں کی اعلیٰ حکام سے ملاقات

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں پونچھ کے سات باقی ماندہ انتخابی حلقوں میں انتخابی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 24 امیدواران نے آزادکشمیر سے متعلق امور پر کام کرنیوالے قومی سلامتی کے اداروں سے متعلقہ ذمہ داران سے ملاقات کی۔

امیدواروں کو پونچھ اور سدھو تی سمیت آزادکشمیر کی مجموعی صورتحال پر بریفننگ دی گئی اور تجاویز بھی لی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات کا کوٹلی کا دورہ،کام فائلوں میں نہیں زمین پرنظرآنا چاہئے،وقار احمد نور

ذرائع کےمطابق ملاقات میں پونچھ اور سدھنوتی کی موجودہ صورتحال، جاری دھرنے، احتجاج اور آئندہ انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی سلامتی کے اداروں کے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں نے شرکاء کو ریاستی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ دھرنے اور احتجاج ختم کئے بغیر پونچھ کے ساتوں حلقوں میں انتخابی عمل آگے بڑھانا ممکن نہیں۔

سیاسی جماعتوں سے متعلق امیدواروں نے جاری احتجاج سے ہونے والے مسائل، مالی، معاشی و سماجی نقصانات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں نے اعلیٰ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :برنگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران تصادم، ویڈیو وائرل

امیداروں نے کہا کہ راولاکوٹ میں جاری دھرنا ختم کرانےاور عوام کو سیاسی و انتخابی عمل میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

ملاقات میں سردار یعقوب خان، سردار تنویر الیاس خان سمیت پونچھ کے ساتوں انتخابی حلقوں سے تعلق رکھنے والے 24 امیدواران شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے سیاسی عمل کی بحالی کیلئے اپنے اپنے حلقوں میں رابطے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔