وزیراعظم کا بجلی تاروں کا جھنجھٹ ختم کرنے کیلئے موثر میکنزم بنانے کی ہدایت

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیرصدارت محکمہ توانائی و آبی وسائل کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری توانائی و آبی وسائل اور محکمہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی و آبی وسائل نے وزیراعظم کو بجلی کی ترسیل کے نظام، بلنگ، لائن لاسز اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی ،پولیس کا کریک ڈائون،پرانے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور جہاں بجلی کے کنکشنز موجود ہیں وہاں ہر صورت میٹرز کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہبجلی کے پولز پر تاروں کے جمگھٹے ختم کرنے کیلئے مؤثر میکنزم بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام سستی ترین بجلی سے مستفید ہو رہے ہیں اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کا فائدہ ہر شہری کو پہنچ رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو، پرو میکس میں سافٹ وئیر خرابی کا بڑا انکشاف

وزیراعظم افتخار گیلانی کی متعلقہ افسران کو پی ڈی او کے زیر اہتمام ہائیڈل منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے ہائیڈل پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ریاست کی آمدن میں اضافہ، مقامی بجلی کی ضروریات پوری اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔