پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا سب سے کم تنخواہ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی ہے، آپ پولیس کو مراعات نہیں دے سکتے اور اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بجلی تاروں کا جھنجھٹ ختم کرنے کیلئے موثر میکنزم بنانے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ پرانے وزیراعلیٰ نے بھی یہی کرنے کی کوشش کی تھی۔صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے،
آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبےمیں کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی ہو رہی ہے، گورنر راج لگنا کوئی غیرآئینی اقدام نہیں ہے، کے پی میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی ،پولیس کا کریک ڈائون،پرانے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق سوال پر گورنر کے پی کا کہنا تھا کیا لانگ مارچ ایسے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اسلام آباد میں گپیں مار رہے ہیں۔
لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، تحریک انصاف کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، مجھے لگتا ہےکہ پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنےکا اعلان کردے گی۔



