آئی فون 18 پرو، پرو میکس میں سافٹ وئیر خرابی کا بڑا انکشاف

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس نئے ماڈلز میں بڑی سوفٹ وئیر خرابی کا انکشاف ہوا ہے۔

فیس آئی ڈی ان لاک میں ناکامی پر فون جام ہونےکے ساتھ دوبارہ ری سٹارٹ ہونے کی شکایات، کمپنی نے حل پر کام شروع کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرومیکس کے نئے رنگوں کی دھوم مچ گئی

ایپل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئے لانچ ہونے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ماڈلز میں سامنے آنے والی ایک بڑی سافٹ ویئر خرابی (بگ) کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب ‘فیس آئی ڈی’ (Face ID) کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی کوشش ناکام ہوتی ہے تو فون سیکنڈز کیلئے مکمل طور پر فریز (جام) ہو جاتا ہے اور ٹچ کا جواب دینا بند کر دیتا ہے۔

اس کے فوراً بعد ڈیوائس خود بخود بند ہو کر دوبارہ آن (ریسٹارٹ) ہو جاتی ہے۔ یہ مسئلہ ماڈلز کی باضابطہ فروخت شروع ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا، جس پر صارفین کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایف ایس سی نتائج : سیدہ اریبہ سجاد کاظمی کی ضلع باغ میں پہلی پوزیشن

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے اور یہ خرابی آنے والی iOS 27 کی نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے دور کر دی جائے گی۔

کمپنی نے فیس آئی ڈی کی ناکامی کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم یہ خرابی فی الوقت تمام کے بجائے کچھ صارفین کو پیش آ رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد متاثرہ صارفین کے آئی فونز فریز ہونے اور غیر متوقع طور پر ریسٹارٹ ہونے سے مکمل محفوظ ہو جائیں گے۔