مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیرصدارت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے سو روزہ اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر، وزراء حکومت، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین، سیکرٹریز حکومت اور مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا رول ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی
اجلاس کے شرکاء کو مسلم لیگ ن کی حکومت کے سو روزہ اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات میں بہتری کیلئے مرتب کئے گئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ سو روزہ اصلاحاتی پلان میں آزادکشمیر کی فاسٹ ٹریک ترقی کے لیے مختلف شعبہ جات کے اہم منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: کیش وین حادثے کا شکار، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل
انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایسے اقدامات پر مرکوز ہے جن کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں اور خطے میں ترقی کا عمل تیز ہو۔
سو روزہ پلان کے تحت عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری، ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں سو روزہ اصلاحاتی پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر شرکاء نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔




