ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو میکس کے ممکنہ رنگوں سے متعلق نئی لیک سامنے آگئی۔جس کے بعد صارفین میں بے چینی اور دلچسپی مزید بڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر آئی فون 18 پرو میکس کے ایلومینیم فریمز کی تصاویر لیک ہوئی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں:نئی موبائل سم خریدنے کے خواہشمند ہوشیار، پی ٹی اے نے انتباہ جاری کردیا
جن میں فون کو تین مختلف رنگوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لیک ہونے والے رنگوں میں “ڈارک چیری”، “کلاؤڈ بلیو” اور بلیک شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق “ڈارک چیری” رنگ کو ایپل کے آئندہ ماڈلز کا مرکزی اور نمایاں کلر قرار دیا جارہا ہے۔
ماضی میں بھی ایسی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ کمپنی اس بار گہرے سرخ یا وائن شیڈ رنگ کو متعارف کراسکتی ہے،
نئی لیک نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔اسی طرح “کلاؤڈ بلیو” رنگ بھی صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:50 ہزار میں بہترین موبائل فونز کی فہرست سامنے آ گئی
جو ہلکے نیلے رنگ کا منفرد شیڈ دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رنگ ایپل کے میک بک ایئر کے لائٹ بلیو کلر سے کچھ مختلف اور زیادہ نمایاں محسوس ہوتا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے،
جبکہ ان کے ساتھ نئے آئی فون الٹرا ماڈل کی لانچ بھی متوقع ہے۔دوسری جانب آئی فون 18 اور آئی فون 18ای ماڈلز اگلے سال موسمِ بہار میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں،
تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک ان لیکس یا نئے رنگوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔




