جہلم ویلی: کیش وین حادثے کا شکار، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کے علاقے 14 نمبر موڑ کھندڑی موجی کے مقام پر نیشنل بینک کی کیش وین بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو 1122 جہلم ویلی کے مطابق جمعہ 25 ستمبر کو دوپہر 02:21 بجے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی حادثے کا شکارہوگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق احمد کی گرفتاری قابل مذمت ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،ذیشان حیدر

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیپہ یونٹ نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک لیپہ کا کیش لے کر جا رہی تھی۔ حادثے میں ایک شخص سخاوت شاہ ساکنہ مظفرآباد زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد لوکل گاڑی پر ریشیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں شہداء کے جنازوں میں پی ٹی آئی قیادت کی شرکت کہاں ہے؟ خواجہ آصف

حادثے کا شکار گاڑی نمبرCK-9846 جبکہ ڈرائیور اورنگزیب ولد محمد لطیف اور گن مین محمد الطاف ولد قمر دین ساکنان چکار جہلم ویلی کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔