خواجہ فاروق احمد کی گرفتاری قابل مذمت ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،ذیشان حیدر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سید زیشان حیدر نے سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ذیشان حیدر نے حکومت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر حکومت ریاست کے اندر سیاسی رہنمائوں کیخلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے ،۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہرات کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے: وزیراعظم آزادکشمیر

تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکنان حکومت اپنے غیر قانونی اقدامات ، غیر قانونی گرفتاریاں اور بوگس مقدمات کے ذریعے پی ٹی آئی کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔

سید زیشان حیدر نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور سیاسی کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں شہداء کے جنازوں میں پی ٹی آئی قیادت کی شرکت کہاں ہے؟ خواجہ آصف

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ فاروق احمد سمیت گرفتار تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ورنہ پورے آزادکشمیر میں تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو گرفتاریوں اور مقدمات کے ذریعے دبانے کے بجائے جمہوری و آئینی طریقہ اختیار کیا جائے۔