برطانوی رائل ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

برطانوی رائل ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاک ٹی 2 (Hawk T2) نامی اس طیارے نے ویلز کے علاقے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی اسٹیشن سے پرواز کی تھی کہ اسی دوران وہ قریبی علاقے میں زمین پر آ گرا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں طیارے کو زمین پر گر کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے دوران طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو وقت پر نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ معمولی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کھلے گی نہ مذاکرات ہوں گے، محسن رضائی

آر اے ایف کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے، اور تحقیقات جاری رہنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر جنگی طیارے ہاک ٹی 1 اور ٹی 2 کے آپریشنز کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔