آزاد کشمیر صدارتی انتخاب: اراکینِ اسمبلی کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری

آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں پولنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں اراکینِ اسمبلی کی کثیر تعداد ایوان میں پہنچ کر اپنے ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔

انتخابی عمل کے دوران نامزد امیدواروں کے حق میں اراکین کی جانب سے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد آصف، راجہ ریاست، ایاز احمد اور ساجد اقبال عباسی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ صدارتی انتخاب میں ضیاء القمر، سردار میر اکبر خان اور فیصل ممتاز راٹھور نے بھی اپنا حقِ رائے دہی مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

ایوان میں جاری اس اہم عمل میں مزید حصہ لیتے ہوئے شاہ غلام قادر، میاں وحید، نورین عارف، بازل نقوی، سردار مختار عباسی، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ، راجہ فاروق حیدر اور دیوان علی چغتائی نے بھی اپنے صدارتی ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں۔