مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کال کے حوالے سے تحریک انصاف آزادکشمیر کے مشاورتی اجلاس میں پولیس کا چھاپہ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی خواجہ فاروق احمد کو گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھار ی نفری مرکزی رہنما پی ٹی آئی خواجہ فاروق احمد کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے رہائشگاہ کو گھیرے میں لے لیا اور خواجہ فاروق احمد سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق27ستمبر کے پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل مظفرآباد میں کریک ڈاؤن شروع، خواجہ فاروق احمد کے گھر چھاپہ، رہائشگاہ کو محاصرے میں لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھی:صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی گفتگو، پارٹی امور پر اہم خیالات کا اظہار
اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں تین ایس ایچ او صاحبان کے ہمراہ درجنوں پولیس اہلکاروں نے سینئر ترین پارلیمنٹرین، سابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما خواجہ فاروق احمد کی لوئر پلیٹ رہائشگاہ پر چھاپہ مارا جنہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ فاروق احمد نے 27 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لانگ مارچ کال کے سلسلے میں آج اپنی رہائشگاہ پر حلقہ 3 مظفرآباد کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھی:سبسڈائزڈ پٹرول کیلئے شہری شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں، کمشنرطاہر ممتاز
اہلِ خانہ کے مطابق خواتین کی موجودگی کے باوجود لیڈیز پولیس کے بغیر پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے۔آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر ترین پارلیمنٹرین کے گھر کارروائی اور محاصرے نے سیاسی ماحول میں نئی کشیدگی پیدا کر دی۔




