ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)جہلم ویلی کے علاقے گوجر بانڈی میں بڑی بھڑ کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
افسوسناک واقعے کے بعدعلاقے میں سوگ ، ہر آنکھ اشکبار۔۔۔۔ علاقے میں کہرام کی فضاء،لوگوں کا شہری کی موت پر اظہار افسوس۔
تفصیلات کے مطابق گوجر بانڈی کے رہائشی محمد نذیر مغل ولد فیض رسول ایک درخت سے بکری کیلئے پتے کاٹ رہے تھے کہ اچانک ان کی کلہاڑی درخت پر موجود بڑی بھڑ وں کے چھتے سے جا ٹکرائی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سبسڈائزڈ پٹرول کیلئے شہری شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں، کمشنرطاہر ممتاز
چھتے کو نقصان پہنچنے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں بڑی بھڑیں اچانک باہر نکل آئیں اور محمد نذیر مغل پر حملہ کردیا۔جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے،واقعے کے فوری بعد اہل علاقہ نے انہیں علاج ومعالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا
جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ زہریلی بھڑوں کے حملے سے لگنے والے شدید اثرات کے باعث جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔۔۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی،جاں بحق ہونے والے محمد نذیر مغل کی نماز جنازہ پیر کے روز ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔
جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد،عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے سائے میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی اور دیہی علاقوں میں درختوں، چٹانوں اور زمین کے اطراف بڑی بھڑوں کے چھتے موجود ہیں۔
جنہیں چھیڑنے یا نقصان پہنچانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،عوامی حلقوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ درختوں سے پتے، لکڑی یا گھاس وغیرہ کاٹتے وقت خصوصی احتیاط برتی جائے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی گفتگو، پارٹی امور پر اہم خیالات کا اظہار
کسی بھی جگہ بھڑوں کا چھتہ نظر آنے کی صورت میں اسے خود ختم کرنے یا چھیڑنے سے گریز کیا جائے،بچوں کو بھی ایسے چھتوں سے دور رکھا جائے،۔۔۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ایسے مقامات جہاں بڑی بھڑوں کے چھتے موجود ہوں
وہاں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جا پائے۔۔۔۔۔۔۔




