ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات ہوسکتی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر فیصلہ کن موڈ میں ہیں اوربہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز کے نمائندے ٹری ینگسٹ کو بتایا ایران رویہ درست کرےلیکن انہوں نے کہا کہ وہ  نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی صدر کا دورۂ امریکہ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایئرپورٹ پر خود استقبال کریں گے

ڈرمپ نے کہا ایران کے لیے میز پر موجود چوائسز میں ان کا صفایا کرنا، انہیں معاشی طور پر تباہ ہونے دینا یا معاہدہ کرنا شامل ہے۔

صدر نے کہا میرا سوال یہ ہے کہ میں پورے ملک کو کب اور کیسے تباہ کروں؟ بہتر ہے کہ وہ رویہ درست کریں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر سے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا وہ اس کے لیے شاید تیار ہوں گے۔

تہران پر واشنگٹن اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغاز کے تقریبا سات ماہ بعد امریکہ اور ایران تناؤ کا شکار ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ایران کے اعلی مذاکرات کار محمد باقر نے اتوار کو کہا کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو سٹریٹیجک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیساتھ ایران کے بہت اچھے تعلقات ہیں : ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

امریکی فوجی حکام نے ہفتہ کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج سے خام تیل، قدرتی گیس اور کارگو کی ترسیل گزشتہ دو ہفتوں میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا امریکی افواج نے کوآرڈینیٹٹ پروٹیکشن فراپم کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے دو ہزار تجارتی جہازوں کے گزرنے میں معاونت کی ہے۔