امریکا میں محض 30 ڈالر میں خریدی جانے والی پینٹنگ نیلامی میں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک قیمت حاصل کر سکتی ہے، جسے ماہرین نے شکاگو کی معروف سرریئلسٹ فنکارہ جرٹروڈ ابرکرومبی کا ایک گمشدہ فن پارہ قرار دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “ایلڈرمن میریمز شیلز” نامی اس پینٹنگ کو ایک خزانہ تلاش کرنے والے خریدار نے مشی گن کی ایک اسٹیٹ سیل سے خریدا تھا۔ خریداری کے بعد اس نے پینٹنگ کے نچلے بائیں کونے میں درج “ابرکرومبی، 51” کے الفاظ اور تاریخ پر غور کیا، جس سے اسے فنکارہ کے ساتھ تعلق کا شبہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل علیمہ خان کی گرفتاری؛ تھری ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
یہ شبہ اس وقت یقین میں بدل گیا جب خریدار نے ملواکی میں منعقد ہونے والی نمائش “جرٹروڈ ابرکرومبی: دی ہول ورلڈ اِز اے مسٹری” میں اسی پینٹنگ کی اصل فریم کے ساتھ ایک تصویر دیکھی۔ یوں محض 30 ڈالر میں خریدی گئی معمولی نظر آنے والی یہ پینٹنگ ایک انتہائی اہم دریافت بن گئی ہے، جس کی نیلامی میں قیمت لاکھوں ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔




