پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکا بین الاقوامی فٹبال میں اپنی شرکت جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکردیا،آئندہ نیشنز لیگ کے میچزکیلئے قومی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
رونالڈو کی قومی ٹیم میں شمولیت سے ان کے بین الاقوامی کیریئر کے مزید آگے بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔انہیں 2026 کےورلڈ کپ کے بعد بھی پرتگال کی نمائندگی جاری رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مستقبل میں ان کی شرکت کا انحصار کوچ اور ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کر لی: تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
رونالڈو اور جارجے جیسس کی قومی ٹیم میں یہ شمولیت ایک دلچسپ دوبارہ ملاپ بھی ہے۔ دونوں گزشتہ سیزن میں سعودی عرب کے معروف کلب النصر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جیسس کی کوچنگ میں رونالڈو نے النصر کی جانب سے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ٹائٹل کے فیصلہ کن مرحلے میں النصر نے دامک کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی، جس میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے تھے۔
پرتگال آئندہ 11 دن کے دوران نیشنز لیگ کے چار اہم میچز کھیلے گا۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 ستمبر کو ویلز کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد ناروے، ڈنمارک اور دوبارہ ناروے کے خلاف مقابلے ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رونالڈو مڈل ایسٹ کےبہترین پلیئر قرار، نیا سنگ میل عبور کرنے کا عزم بھی ظاہر کردیا
کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر میں اب تک 979 گول اسکور کر چکے ہیں۔ نیشنز لیگ کے آئندہ میچز انہیں 1000 گول کے تاریخی سنگ میل کے مزید قریب پہنچنے کا موقع فراہم کریں گے۔ پرتگالی اسٹار کی شمولیت سے ان کی کارکردگی پر دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی نظریں مرکوز رہیں گی۔




