پیٹرول 1روپے 65پیسے، ڈیزل 88 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں1روپے 65 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بچپ پروگرام ، آزاد کشمیر کے تمام سکولز ہفتے کے 5 دن کھلیں گے

وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 88پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد نئے نرخ 424 روپے4پیسے مقرر کردی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمتیں 19،20،21 ستمبر کیلئے ہوں گی۔

اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے مزید خام تیل کی شپمنٹس فراہم کرنے کی پیشکش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم سبسڈی اسکیم ،وزیراعظم کی ہدایت پر رجسٹریشن میسج مفت کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پیشکش کے بعد مشرق وسطیٰ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کم ہو گئے ہیں ۔۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.2 فیصد کی مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.1 فیصد کمی ہوئی ہے اور قیمت 102 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔