مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں انتظامی تبدیلیاں، متعدد ترقیاب سیکشن افسران مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تعینات کردیئے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعجاز کو محکمہ جنگلات، محمد رشید کو محکمہ سروسز جبکہ عبدالقیوم کو محکمہ مالیات میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:زعفران کی کاشت:یونین کونسل کالامولا میں دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
محمد ذیشان کو بھی محکمہ جنگلات میں اہم عہدے پر بطور سیکشن افسر تعینات کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدیق احمد خان کو بورڈ آف ریونیو کا قلمدان سونپ دیا۔
محمد شریف اعوان کو وزیراعظم معائنہ کمیشن، طارق عباسی کو محکمہ تعلیم جبکہ امتیاز احمد خان کو محکمہ زکوٰۃ و عشر میں بطور سیکشن افسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے تحت مذکورہ افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں موجود خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور:وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام، پٹرول پمپس کی فہرست جاری
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے مختلف محکموں میں سیکشن افسران کی تعیناتیوں کو باضابطہ شکل دے دی گئی ہے۔ ان تقرریوں کے نتیجے میں متعلقہ محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ تعیناتیوں کے احکامات محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں لائے گئے ہیں۔




