فیول ریلیف

میرپور:وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام، پٹرول پمپس کی فہرست جاری

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام، پٹرول پمپس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔

وزیراعظم پاکستان کے خصوصی فیول ریلیف پروگرام کے تحت پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے عوام کے تحفظات دور کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد کی جانب سے متعلقہ پٹرول پمپس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کی فیول ریلیف اسکیم، عوام کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار اور تفصیلات سامنے آ گئیں

فہرست میں شامل پٹرول پمپس سے اہل شہریوں کو حکومتی ریلیف کے تحت پٹرول فراہم کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑا ریلیف؛فیول سبسڈی دینے کا اعلان

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت اور ریلیف پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔