مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر 2026 کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ربیع الثانی 1448 ہجری پیر 14 ستمبر 2026 کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ربیع الثانی کے چاند کی رویت کیلئے ملک بھر سے شہادتیں طلب کی گئیں تاہم کسی بھی شہر سے چاند نظر آنے کی قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چاند گرہن آئندہ ہفتے کس دن اور کس وقت ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم اعلامیہ جاری
وزارتِ مذہبی امور نے اس سے قبل ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے انتظامات بھی مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کے بعد ربیع الثانی کے آغاز کی حتمی تاریخ پیر 14 ستمبر مقرر ہوگئی ہے۔
اسلامی مہینوں کا آغاز چاند کی رویت سے ہوتا ہے، اس لیے عام طور پر پہلے سے جاری کیلنڈروں میں درج تاریخیں رویت ہلال کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوتی ہیں۔
دستیاب اسلامی کیلنڈر کے مطابق بھی ربیع الثانی 1448 ہجری کے آغاز کے لیے ستمبر 2026 کی تاریخیں درج کی گئی ہیں تاہم پاکستان میں حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جاتا ہے۔




