ماس ریسلنگ ، برنالہ کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی، گولڈ اور کانسی کے تمغے جیت لئے

گوجرانوالہ ڈویژن میں منعقدہ ڈویژنل ماس ریسلنگ مقابلوں میں برنالہ کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، گولڈ اور کانسی کے تمغے جیت لئے ہیں۔

یونین کونسل ملوٹ کے سپوت طلحہ جٹ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کر لی جبکہ برنالہ کے نوجوان زین عمران ولد عمران اسلم ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مردان سے انگلینڈ کے میدان تک، برمنگھم ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز قائم کرنیوالے رضا اللہ کون ہیں؟

دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی پر اہلِ علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں، کوچز اور اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر برنالہ اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ، پاکستان کا سفر تمام،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا