پہلگام فالس فلیگ ،مودی کے مذموم سیاسی عزائم ایک بار پھر بھارت میں ہی بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی سرکار کے ناپاک سیاسی ایجنڈے سے متعلق بھارتی صحافی اجے شکلا نے انکشافات کئے ہیں، پہلگام فالس فلیگ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کو تقویت دینےکی ناکام اور شرمناک کوشش کی۔

بھارتی صحافی اجے شکلا نے پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی حکومت کی سازش کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بھارتی رہنما بارہا فالس فلیگ کے پس پردہ بھارتی حکومت کے کردار کو سامنے لا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یاسین ملک کی بہن عابدہ ملک کا سنسنی خیز انٹرویو،مودی سرکار اور بھارتی عدلیہ بے نقاب

اجے شکلا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور زمینوں پر قبضہ کیلئے یہ ڈرامہ رچایا۔

بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ واگیلا بھی گجرات میں قتل عام کو مودی سرکار کی سازش قرار دے چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو منظم سازش اور ڈرامہ کہا۔

اس سے قبل بھی بھارت میں ناقدین مودی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو رد کر چکے ہیں۔

بھارتی سکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر اجے ساہنی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا تھا۔

سابق گورنر مقبوضہ جموں و کشمیر ستیا پال ملک نے کہا تھا کہ مودی کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو جھٹکا:اقوامِ متحدہ کے نئے نقشے میں اروناچل پردیش الگ ریاست قرار

بھارتی سابق رکن اسمبلی وجے تیواری بھی پہلگام میں حملے کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ڈال چکے ہیں۔

بھارتی گلوکار نیہا سنگھ راٹھور نے بی جے پی پر سخت تنقید کی کہ سارے دہشت گرد حملے آخر بی جے پی حکومت میں ہی کیوں ہوتے ہیں، پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام تراشی کی گئی، بھارتی عوام پہلے ہی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے سازشی ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔