پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بجلی کے بھاری بل نے نوجوان کو موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور کردیا لیکن بائیک بیچنے پہنچا تو ایک نئی مشکل سامنے آگئی۔
26 ہزار روپے کا بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے موٹرسائیکل فروخت کرنے والے نوجوان کے 70 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: جدید خصوصیات والی برطانوی موٹر بائیک ’’نورٹون مینکس آر 2026‘‘ کی دھوم
نوجوان کی موٹرسائیکل کے 35 ای چالان ہوئے، تمام چالان ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر کیے گئے،نوجوان پر 35 ای چالانوں کی مد میں مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سدھار بائی پاس پر نصب کیمروں کے ذریعے نوجوان کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بینک الحبیب اور انڈس موٹرز کا شاندار مشترکہ منصوبہ
نوجوان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے 70 ہزار روپے کے ای چالان معاف کیے جائیں کیونکہ وہ پہلے ہی بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔
اب 26 ہزار روپے کے بجلی کے بل سے پریشان نوجوان کے لیے 70 ہزار روپے کے ای چالان ایک اور بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فارورڈکہوٹہ : زائد کرایہ وصولی ،انتظامیہ نے متعددڈرائیورز کے چالان کر دئیے
یاد رہے کہ پنجاب میں کچھ ماہ سے ای چالان کا آغاز کیا گیا ہے اور گزشتہ دنوں لاہور میں ایک ڈیلرزکے کروڑوں کے چالان بھی سامنے آئے تھے ۔




