میر پور(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پونچھ سمیت آزادکشمیر بھر میں آئے روز احتجاج اور شٹر ڈاون ہڑتال سے تنگ عوام کا حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ سامنے آگیا ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے ۔ ریاست کسی بھی انتشار کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر عوام کو ترقیاتی اقدامات کے ثمرات جلد ملیں گے ،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار
حکومت کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرے تاکہ عوام مسائل سے نکل سکیں۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ نوے دنوں سے زائد عرصہ ہوگیا آزادکشمیر بالخصوص پونچھ ڈویژن مکمل لاک ڈاون میں گھرا ہوا ہے ۔
عوامی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، بچے تعلیم سے دور، علاقے میں ترقیاتی منصوبے رک چکے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شر پسند کالعدم ایکشن کمیٹی کی بزدلانہ کارروائی میں زخمی رینجرز اہلکار شہید
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر میں اشیائے خوردو نوش کی قلت ہوچکی ہے ۔ راستے ، سڑکیں بند، آئے روز ہڑتالوں اور لاک ڈائون سے عام عوام کی زندگی سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
مریضوں کو علاج کی سہولیات ناپید، عوام خوردونوش کیلئے ترسنے لگے، سبزیاں، پھلوں سمیت مہنگائی کا طوفان ، کاروبار ،مارکیٹیں ، شاپنگ مالز بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سرورس بند ہونے کی وجہ سے بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہوچکے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر لائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے ۔




