حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 12روپے 90پیسے ، ڈیزل کی قیمت 3روپے 72پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر فی لیٹر 392 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 367 روپے 75 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشرباء اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز بھی مسلسل بڑا اضافہ کردیا تھا
پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 364 روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے مقرر کی تھی۔




