آزادکشمیر: سرکاری اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر تا حکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معیاری خوراک کی فراہمی، مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے، وزیراعظم گیلانی

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں کا عمل پابندی کے دائرے میں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ناگزیر حالات میں تقرری یا تبادلے کی ضرورت پیش آنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو حکومت سے پیشگی اجازت اور پابندی میں نرمی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی کو اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد

ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق تا حکمِ ثانی رہے گا، جبکہ اس حوالے سے مزید احکامات حکومت کی جانب سے بعد میں جاری کیے جا سکتے ہیں۔