اسٹیٹ بینک میں مختلف آسامیاں خالی، درخواست دینے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ملازمت حاصل کرنے کا نادر موقع سامنے آیا ہے جہاں مختلف شعبوں میں آسامیاں خالی ہیں اور خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں شمار ہوتا ہے جہاں مختلف شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے وقتاً فوقتاً ملازمتوں کے مواقع سامنے آتے رہتے ہیں۔ حالیہ بھرتیاں ان افراد کے لیے سنہری موقع ہیں جو مرکزی بینک کے مختلف شعبوں میں اپنے کیریئر کا آغاز یا اسے مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مختلف شعبوں میں آسامیوں کی تفصیلات

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم، اکنامک اینالسٹس ٹریننگ اسکیم اور راست پیمنٹ پاکستان کے شعبوں میں مختلف پوسٹوں پر درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ پوسٹ کی اہلیت اور دیگر شرائط کو اچھی طرح دیکھ لیں تاکہ درخواست دیتے وقت کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے ملک میں بیٹھ کر متحدہ عرب امارات میں ملازمت! اپلائی اخراجات بھی ختم

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ اور طریقہ کار

خواہشمند مرد و خواتین اپنی درخواستیں 14 ستمبر تک ارسال کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں امیدواروں کو چاہیے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے درخواست دینے کا عمل مکمل کر لیں۔ جاب کی تفصیلات، اہلیت اور درخواست دینے کے طریقہ کار کی تفصیلات جاننے کے لیے ویب سائٹ https://www.sbp.org.pk/careers دیکھ سکتے ہیں۔ ملازمت کی تلاش میں مصروف افراد خصوصاً اسٹیٹ بینک جیسے بڑے مالیاتی ادارے میں کام کے خواہشمندوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے۔