پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی ایک ہی سکے کے دو رخ: کالعدم کمیٹی کے احتجاجی بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا

آزاد جموں و کشمیر بالخصوص وادی نیلم میں عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور تحریک انصاف کے اشتراک سے چلائے جانے والے منفی و احتجاجی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ وادی نیلم کی تمام مارکیٹیں، تجارتی مراکز، ہوٹل اور سیاحتی مقامات معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔

مقامی سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی دراصل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جو سیاسی مفادات اور ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک ہی جیسا انتشاری ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں۔ کالعدم کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال اور احتجاجی کالوں کے باوجود عوام نے سکون اور امن و امان کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے روزگار اور تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم ویلی میں 4جی ٹاورز نصب، ایس سی او نے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کردیا

عوامی ردِعمل اور سیاحت پر مثبت اثرات

وادی نیلم کے تاجروں، ہوٹل مالکان اور عام شہر یوں نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ہڑتالوں کے باعث ماضی میں سیاحت اور مقامی معیشت کو شدید نقصان پہنچا تھا، لیکن اب عوام کسی صورت شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ نیلم وادی کی خوبصورت سیاحتی شاہراہوں اور بازاروں میں رونقیں بحال ہیں اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے اپنی تفریحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تجزیہ کاروں اور مقامی قیادت کے مطابق عوام کا یہ واضح فیصلہ انتشاری سیاست کے لیے ایک بڑا پیغام ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور شہری ترقی، امن اور قانونی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔